نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کی ’’اُڑان پاکستان نیشنل پارلیمنٹری ڈیبیٹس 2025‘‘ میں شاندار کامیابیاں

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ’’اُڑان پاکستان نیشنل پارلیمنٹری ڈیبیٹس 2025‘‘ میں طلبہ کی غیر معمولی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جہاں یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں نے نمایاں کامیابیاں اپنے نام کیں۔جمیعت برائے پبلک پالیسی و لاکی مومنہ عمران اور سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کی عائشہ عرفان نے مشترکہ طور پر مقابلے کی فاتح ٹیم کا اعزاز …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ’’اُڑان پاکستان نیشنل پارلیمنٹری ڈیبیٹس 2025‘‘ میں طلبہ کی غیر معمولی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جہاں یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں نے نمایاں کامیابیاں اپنے نام کیں۔جمیعت برائے پبلک پالیسی و لاکی مومنہ عمران اور سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کی عائشہ عرفان نے مشترکہ طور پر مقابلے کی فاتح ٹیم کا اعزاز حاصل کیا جو یونیورسٹی کے لئے قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اسی ایونٹ میں جمیعت برائے پبلک پالیسی و لا کی زینب کاشف اور سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزکے محشان نے عمدہ مباحثی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی نسٹ کے طلبہ کی علمی و فکری استعداد کا ثبوت ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نسٹ کے مناظرین مستقبل میں بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر اسی جذبے کے ساتھ ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔