نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے کانووکیشن میں 325 طلباءو طالبات کو ڈگریاں جبکہ 10 کو گولڈ میڈلز پیش کئے گئے

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پیپی) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب یونیورسٹی میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر نمل ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ کانووکیشن میںمختلف شعبوں کے بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 325 طلباءو طالبات کو ڈگریاں جبکہ 10 کو گولڈ میڈلز پیش کئے گئے۔ تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پیپی) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب یونیورسٹی میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر نمل ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ کانووکیشن میںمختلف شعبوں کے بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 325 طلباءو طالبات کو ڈگریاں جبکہ 10 کو گولڈ میڈلز پیش کئے گئے۔ تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاءالدین نجم، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد ابراہیم، رجسٹرار، ڈینز، ڈائریکٹرز صدور شعبہ طلباءو طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ قبل ازیں ریکٹر نمل میجر جنرل ضیاءالدین نجم نے طلباءاور معز ز مہمان کو نمل کے جاری اور حالیہ مکمل ہونے والے منصوبوں سے تفصیل سے آگا ہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر طلباءو طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

Leave a Reply