اسلام آباد ۔ 04 مئی (اے پی پی)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی 68کلومیٹر طویل سرنگوں کی کھدائی کا کام آج (جمعہ کو) مکمل ہو جائے گا، منصوبے کے پہلے یونٹ سے فروری 2018 ءکے آخر تک بجلی کی پیداوارشروع ہو جائے گی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت اور قومی اہمیت کا حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنی تکمیل کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور …
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی 68کلومیٹر طویل سرنگوں کی کھدائی (آج ) مکمل ہو جائے گی، پہلے یونٹ سے فروری 2018 ءکے آخر تک پیداوارشروع ہو جائے گی
اسلام آباد ۔ 04 مئی (اے پی پی)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی 68کلومیٹر طویل سرنگوں کی کھدائی کا کام آج (جمعہ کو) مکمل ہو جائے گا، منصوبے کے پہلے یونٹ سے فروری 2018 ءکے آخر تک بجلی کی پیداوارشروع ہو جائے گی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت اور قومی اہمیت کا حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنی تکمیل کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کر رہا ہے ۔ اِس روز منصوبے کی 68 کلو میٹر طویل سرنگوں کی کھدائی کا کام مکمل ہو جائے گا اور پراجیکٹ پر کام کرنے والی دوسری ٹنل بورنگ مشین اپنے مائننگ آپریشن کو مکمل کرتے ہوئے دائیں سرنگ کے دونوں حصوں کو آپس میں ملادے گی ۔









