اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 13 مئی 2018ءکو آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں پل ٹوٹنے کے افسوسناک حادثہ کے دوران سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کرنے والے اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے والے دو نوجوانوں کی قربانی اور بہادری کے اعتراف میں نقد انعامات کی منظوری دیدی۔ …
نیلم میں پل ٹوٹنے کے افسوسناک حادثہ کے دوران سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کرنے والے دو نوجوانوں کےلئے نقد انعامات کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 13 مئی 2018ءکو آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں پل ٹوٹنے کے افسوسناک حادثہ کے دوران سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کرنے والے اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے والے دو نوجوانوں کی قربانی اور بہادری کے اعتراف میں نقد انعامات کی منظوری دیدی۔ صائم شفاعت ولد شفاعت حسین کے والد کےلئے 30 لاکھ روپے اور مختار ولد زیت اللہ کےلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کی فوری فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔ 12 سالہ شفاعت نے سیاحوں کو پل ٹوٹنے کے خطرے سے خبردار کرنے کی جراتمندانہ کوشش کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔ اسی طحرح مختار نے اس حادثہ کے دوران دو سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے کےلئے اپنی جان خطرے میں ڈالی تھی۔ وزیر اعظم نے فنانس ڈویژن کو ہدایت کہ ہے کہ اس مد میں 40 لاکھ روپے کی رقم فوری طور پر حکومت آزاد جموں و کشمیر کو منتقل کی جائے تاکہ اس کی انعام یافتگان کو ادئیگی یقینی بنائی جا سکے۔








