نیویارک۔29اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوگو گوسٹن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار گریگوئیر جیک پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔سال کے چوتھے اور آخری …
نیل سکوپسکی اور مائیکل وینس کا یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز، دوسرے رائونڈ میں داخل
نیویارک۔29اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوگو گوسٹن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار گریگوئیر جیک پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوگو گوسٹن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار گریگوئیر جیک پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔









