نیوزی لینڈ اسکواڈ میں بریک ویل کی جگہ مکونچی شامل

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):آئی سی سی میڈیا ریلیز کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی (ETC) نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کول مکونچی کو مائیکل بریک ویل کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مائیکل بریک ویل 8 فروری کو چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سپورٹ ڈیوٹیز انجام دیتے ہوئے …

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):آئی سی سی میڈیا ریلیز کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی (ETC) نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کول مکونچی کو مائیکل بریک ویل کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مائیکل بریک ویل 8 فروری کو چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سپورٹ ڈیوٹیز انجام دیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان (آئی سی سی نمائندہ)، گورو سکسینا (آئی بی سی نمائندہ)، ہیمنگ امین (میزبان نمائندہ) اور شان پولاک (آزاد نمائندہ) شامل ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر اس تبدیلی کی منظوری دی۔

کول مکونچی کی شمولیت سے نیوزی لینڈ ٹیم کو مڈل آرڈر اور اسپن بولنگ کے شعبے میں تقویت ملنے کی توقع ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں اہم کردار ادا کریں گے۔