نیوزی لینڈ الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ ہفتے سے شروع ہوگا

ویلنگٹن۔22نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ الیون اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل دو روزہ وارم اپ میچ کل (ہفتے سے) 24 نومبر تک جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی …

ویلنگٹن۔22نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ الیون اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل دو روزہ وارم اپ میچ کل (ہفتے سے) 24 نومبر تک جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا باضابطہ آغاز 28 نومبر کو شروع ہونے والے پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ 28 نومبر تا 2 دسمبر تک ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز ٹام لیتھم کریں گے جبکہ مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کریں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔