ہیملٹن ۔ 28 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مائونٹ مانگینوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی ۔ نیوزی لینڈ ٹیم …
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
ہیملٹن ۔ 28 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مائونٹ مانگینوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر ہے کہ فاسٹ بائولرز ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم فٹنس مسائل کے باعث ہیملٹن ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ سپنر ٹوڈ ایسٹل اور فاسٹ بائولر لوکی فرگوسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، آل راؤنڈر ڈیرل مچل کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، جیت راوال، راس ٹیلر، ہنری نیکولس، واٹلنگ (وکٹ کیپر)، مچل سانٹنر، ٹم سائوتھی، نیل واگنر، ٹام بلنڈل، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ڈیرل مچل اور ٹوڈ ایسٹل شامل ہیں۔ کیویز کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں فاسٹ بائولرز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی تاہم اس سے ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت








