ہیملٹن۔27مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ٹم سائودی کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ بنگلہ دیش کی کپتانی کے فرائض تمیم اقبال انجام دیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے قبل بنگلہ دیش کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 30 مارچ کو نیپئر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم اپریل کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔