نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا ویمنزکے درمیان دوسراون ڈے کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

ویلنگٹن ۔31مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقاکی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشمتل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو) بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل …

ویلنگٹن ۔31مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقاکی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشمتل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو) بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم امیلیا کیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا ویمنز کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کریں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 اپریل کو اسی مقام ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔