پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے عمان روانہ ہوگئی، جہاں وہ میزبان ملک کی سینئر نیشنل ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے عمان روانہ ہوگئی

مزید خبریں
لاہور۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے عمان روانہ ہوگئی، جہاں وہ میزبان ملک کی سینئر نیشنل ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق ہیڈ کوچ اولمپین ایاز محمود، کوچ اولمپین سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔دورہ عمان کے دوران پاکستان انڈر 21 ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا یکم اگست، چوتھا 2 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی انڈر 21 ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو عمان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے جونیئر کھلاڑیوں کا اعتماد اور مورال بلند ہوگا، جو مستقبل میں قومی ہاکی کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔








