ویلنگٹن۔1دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (منگل سے)ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلی گئی پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میزبان کیوی ٹیم نے 1-3 سے جیت لی تھی جبکہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم …
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 دسمبر سے شروع ہوگا

مزید خبریں
ویلنگٹن۔1دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (منگل سے)ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلی گئی پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میزبان کیوی ٹیم نے 1-3 سے جیت لی تھی جبکہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم سے 0-3 سے جیت لی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج منگل سے ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 10سے 14دسمبر تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18سے 22دسمبر تک بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت روسٹن چیس کریں گے جبکہ میزبان کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔








