نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 16 ستمبر سے شروع ہوگی

ویلنگٹن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون سیکنڈ راﺅنڈ 16 ستمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون سیکنڈ راﺅنڈ پلے آف میچ میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹائی 16 سے 18 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ عقیل خان دبئی جبکہ سمیرافتخار اور عابدعلی امریکہ سے براہ راست نیوزی لینڈ پہنچے ہیں۔