نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنالئے

کرائسٹ چرچ۔2دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا لیے۔ کین ولیم سن نے نصف سنچری سکور کر کے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، دن کے اختتام پر زیک فولکس اورجیکب ڈفی4،4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود …

کرائسٹ چرچ۔2دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا لیے۔ کین ولیم سن نے نصف سنچری سکور کر کے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، دن کے اختتام پر زیک فولکس اورجیکب ڈفی4،4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

کیمارروئچ ،اوجے شیلڈزاورجسٹن گریوز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ منگل کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے اس میچ میں مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان روسٹن چیس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کو آغاز مایوس کن تھا جب اس کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی تیسری گیند پر گر گئی،ڈیون کانوےبغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان ٹام لیتھم اور کین ولیم سن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 93 قیمتی رنز بنائے۔ کین ولیم سن اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 کے انفرادی سکور پر جسٹن گریوز کی گیند پر ایلک ایتھنیز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

کپتان ٹام لیتھم 24،راچن رویندر3،ویل ینگ14،ٹام بلنڈل29،نیتھن سمتھ23،مائیکل بریسویل47 اور میٹ ہنری 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنالئے تھے۔زیک فولکس اورجیکب ڈفی4،4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمارروئچ ،اوجے شیلڈزاورجسٹن گریوز نے دو، دو جبکہ جیڈن سیلز،جوہن لین اور کپتان روسٹن چیس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں