نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بین سیئرز کو بطور ٹریولنگ ریزرو شامل کر لیا

ویلنگٹن۔30جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ)این زیڈ سی)نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر بین سیئرز کو بطور ٹریولنگ ریزرو سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ بین سیئرز حال ہی میں ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو کر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سپر سماش میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں، جہاں انہوں نے 17.93 کی اوسط سے 15 …

ویلنگٹن۔30جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ)این زیڈ سی)نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر بین سیئرز کو بطور ٹریولنگ ریزرو سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ بین سیئرز حال ہی میں ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو کر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سپر سماش میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں، جہاں انہوں نے 17.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہیں اس وقت ریزرو سکواڈ میں شامل کیا گیا جب ایڈم ملن کی انجری کے باعث کائل جیمیسن کو مرکزی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔

بین سیئرز 5 فروری کو امریکا کے خلاف نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچ سے قبل ممبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ راب والٹر نے کہا کہ بین سیئرزنے انجری کے بعد میدان میں واپسی کے لیے سخت محنت کی ہے اور ان کی حالیہ فارم ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین سیئرز نے سپر سماش میں فائر برڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے مکمل سیزن کھیلا اور راؤنڈ روبن مرحلے میں 15 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے کامیاب ترین بولر رہے۔ ورلڈ کپ کے دوران ان کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

بین سیئرز اب تک 22 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور ان کی آخری بین الاقوامی شرکت اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ہوئی تھی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم اتوار کو بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا اپنا آخری میچ کھیلے گی، جس میں میزبان بھارت کو 1-3 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 8 فروری کو افغانستان کے خلاف چنائی میں کریں گے، جبکہ گروپ مرحلے میں انہیں متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور کینیڈا سے بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔