نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی

142
New Zealand Women defeated England Women

نیلسن۔24مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی ، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

کپتان صوفی ڈیوائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز بنائے ، ایمیلیا کیر نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، انگلینڈ کی ڈینیئل گبسن نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ۔مایا بوچیر نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے صوفی ڈیوائن اور سوزی بیٹس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، صوفی ڈیوائن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔