نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، کیویز ٹیم دورے کا آغاز 16 ستمبر کو تین روزہ ٹور میچ سے کرےگی

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ویلنگٹن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 16 ستمبر کو ممبئی کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ کیوی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کیویز کو فاسٹ باﺅلرز ایڈم ملن اور مچل میک لینا گہن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 ستمبر، دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر سے 4 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر، دوسرا میچ 20 اکتوبر، تیسرا میچ 23 اکتوبر، چوتھا میچ 26 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔