نیوزی لینڈ کےبلے باز کین ولیمسن بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ سے بھی باہر

آکلینڈ۔29اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈسی )نے اعلان کیا ہے کہ کین ولیمسن بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ممبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔34 سالہ کین ولیمسن فٹنس مسائل کے باعث تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکےتھے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 28 …

آکلینڈ۔29اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈسی )نے اعلان کیا ہے کہ کین ولیمسن بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ممبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔34 سالہ کین ولیمسن فٹنس مسائل کے باعث تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکےتھے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 28 نومبر سے شروع ہونے والی آئندہ ہوم سیریز کے لیے مکمل طور پر فٹ ہونے کے لیے کین ولیمسن کو بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی نہیں کھیلایا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن بحالی صحت کے عمل سے گزر رہا ہے لیکن وہ کھیلنے کے لئے مکمل طور پر فٹ نہیں ہے ، انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ کین ولیمسن آئندہ ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔

گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن اپنی بحالی صحت پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل اپنے فٹنس مسائل سے نجات پالیں ۔ انگلینڈ کی سیریز میں ابھی ایک ماہ باقی ہے۔

اس لیے اب محتاط رہنا ضروری ہے تاکہ وہ انگلینڈ کےخلاف کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹیسٹ کے لیے تیار ہوں جائیں ۔نیوزی لینڈ پہلے ہی بھارت کے خلاف جاری سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز جیت چکا ہے اور اس کو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بھارت کے خلاف کلین سویپ فتح کی ضرورت ہے ۔

مزید خبریں