کرائسٹ چرچ۔1جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے بہت کچھ سیکھا، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ٹیسٹ میچ جیتیں اور سیریز برابر کریں گے۔ جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آل راو ¿نڈر فہیم اشرف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ایک نیا …
نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیاں نہیں دہرائیں گے‘ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے،فہیم اشرف

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔1جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے بہت کچھ سیکھا، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ٹیسٹ میچ جیتیں اور سیریز برابر کریں گے۔ جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آل راو ¿نڈر فہیم اشرف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ایک نیا میچ اور نیا دن ہے۔ کرائسٹ چرچ کی کنڈیشنز ترنگا سے مختلف ہیں، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ سیشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران باولنگ پر خصوصی زور دیا گیا‘ جلد وکٹیں حاصل کرنے کا فائدہ ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ جلد وکٹیں کیسے حاصل کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کا آخری میچ ہمارے لئے بہت اہم ہے ۔ تمام کھلاڑی سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں‘ اس کے لئے ہمیں 100 فیصد پرفارمنس دینا ہوگی۔ فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتیں اور سیریز برابر کریں گے۔ فہیم اشرف نے کہا کہ ہم نے آخری میچ سے بہت سیکھا، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، آج ٹریننگ سیشن میں کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کرنے کی تیاری کی ہے۔








