نیوزی لینڈ کے ڈائوگ بریسویل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، کرکٹ کھیلنے پر ایک ماہ کی پابندی عائد

ویلنگٹن۔18نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈائوگ بریس ویل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ کھیلنے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ویلنگٹن کے خلاف جنوری 2024 میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد 34 سالہ ڈائوگ بریس ویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے …

ویلنگٹن۔18نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈائوگ بریس ویل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ کھیلنے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ویلنگٹن کے خلاف جنوری 2024 میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد 34 سالہ ڈائوگ بریس ویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم سنٹرل ڈسٹرکٹس کو 6وکٹوں سے فتح دلائی تھی ۔سپورٹ انٹیگریٹی کمیشن (تی کہو راونوئی)نے تصدیق کی کہ ڈائوگ بریس ویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا جس کے بعد ان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا۔سپورٹ انٹیگریٹی کمیشن کی چیف ایگزیکٹو ریبیکا رولز نے کھلاڑیوں کو رول ماڈل کے طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک مثبت مثال قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ تفریحی منشیات، بشمول کوکین، غیر قانونی اور خطرناک ہیں، ان کا استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے، اور ہم کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اس سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی ) کے چیف ایگزیکٹو نے مایوسی کا اظہار کیا لیکنڈائوگ بریس ویل کو سپورٹ کرنے کے لیے تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ نے مزید کہاکہڈائوگ بریس ویل اپنے فیصلے کی غلطی کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ ہم اس کے لیے مدد فراہم کرتے رہیں گے جب وہ آگے بڑھے گا، ہماری توقعات سے پوری طرح آگاہ ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔