نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس “ دینے کیلئے سعودی شہر ریاض میں پر وقار تقریب چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمن بن طالح ال بنیان نے نیول چیف کو میڈل تفویض کیا اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمن بن طالح ال بنیان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد …
نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس “ دینے کیلئے سعودی شہر ریاض میں پر وقار تقریب

مزید خبریں
نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس “ دینے کیلئے سعودی شہر ریاض میں پر وقار تقریب
چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمن بن طالح ال بنیان نے نیول چیف کو میڈل تفویض کیا
اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمن بن طالح ال بنیان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس “ تفویض کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ جو کہ سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر ہیں، کو ایوارڈ دینے کےلئے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ ریاض میں واقع رائل سعودی نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان نے ایڈمرل ذکا ءاللہ کا استقبال کیا۔رائل سعودی نیول فورسزکے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور بحرِ عرب کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رائل سعودی نیول فورسزکے سربراہ نے پا ک بحریہ کے آفیسرز و سیلرز کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور خطے کے استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے سر گرم اور بھر پورکردارکو سراہا۔ بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان سے ملاقات کی۔








