اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کنسٹرکشن اور ہاسپٹلیٹی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو چین کے سفیر ژاﺅ ژنگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے اور فنی تعلیم و …
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کا چین کے سفیر ژاﺅ ژنگ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کنسٹرکشن اور ہاسپٹلیٹی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو چین کے سفیر ژاﺅ ژنگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے اور فنی تعلیم و تربیت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک نے چین کے سفیر کو حالیہ کی جانے والی اصلاحات و سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور ملکی خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک۔چین دوستی کی لازوال یادگار رہے گا جس سے پورے خطے کے افراد مستفید ہوں گے۔








