نیویارک ۔14اپریل (اے پی پی) سکھوںکے ایک گروپ نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے اندر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پر امن احتجاج اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے کی طرف سے بھارتی آئین کے خالق بابا صاحب امبید کر کی 127ویں سالگرہ کے کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا …
نیویارک،سکھوں کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں بھارت مخالف احتجاج

مزید خبریں
نیویارک ۔14اپریل (اے پی پی) سکھوںکے ایک گروپ نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے اندر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پر امن احتجاج اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے کی طرف سے بھارتی آئین کے خالق بابا صاحب امبید کر کی 127ویں سالگرہ کے کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا ۔ بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین جونہی تقریر کے لیے کھڑے ہوئے تو کانفرنس روم میں پندرہ کی تعداد میں موجود سکھ ایک دم کھڑے ہوئے اور اپنے ساتھ موجود پوسٹرز نمایاں کیے جن پر ”بھارت میں اقلیتیں خطرے میں“، ”ہم1984کا قتل عا م نہیں بھولے“ جیسے نعرے درج تھے۔







