نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والے سنیچر کو گرفتار کرلیا
نیو ٹاؤن میں خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار، دو موبائل فون، بیگ برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔18ستمبر (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والے سنیچر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق زیرحراست سنیچر سے دو موبائل فون، بیگ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم موٹرسائیکل پر آیا، اس کا بیگ چھینا اور فرار ہوگیا تھا۔
نیو ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔







