نیو کراچی ٹائون، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

100
Senior jurist Shoaib Shaheen

کراچی۔ 21 مئی (اے پی پی):ٹائون چیئرمین نیو کراچی ٹائون کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مین شاہراہوں، پلوں کے نیچے، برساتی نالوں اورفٹ پاتھوں پر تجاوزات کوبلاتاخیر ختم کیا جارہا ہے۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے سیکٹر 11-Gنالہ اسٹاپ میں روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہوتے ہیں اور شہر کی صورت بگاڑنے اور شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے والی تجاوزات کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رات گئے کھلنے والے چائے کے ہوٹلوں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کرسیاں و دیگر سامان اپنے ہوٹلوں کی حدود میں رکھیں دوسری صورت میں حد سے تجاویزکرنے پر کرسیاں سمیت دیگر سامان بھی ضبط کر لیا جائیگا اور کسی صورت یہ سامان واپس نہیں کیا جائے گا جبکہ ناجائز تجاوزات کی تعمیر میں ملوث افراد اور انکی پشت پناہی کرنے والے قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ اس موقع پروائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیر،یوسی چیئرمین فیصل قاری،یوسی وائس چیئرمین،ڈائریکٹر محکمہ انکروجمنٹ عبیدالرحمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔