نیو یارک میں موہن بھاگوت کے دورہ پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین کا احتجاج

نیو یارک میں موہن بھاگوت کے دورہ پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین کا احتجاج

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):امریکی شہر نیو یارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دور ہ کے موقع پر حامی سکھ مظاہرین نےاحتجاج کیا،نیو یارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔خالصتان حامی تنظیم سکھز فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو ایک مبینہ ’’ہندو راشٹر‘‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کا حوالہ دیا۔انہوں نے بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف مبینہ طور پر استعمال ہونے کا الزام عائد کیا۔

مزید خبریں