لندن۔3مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لئے نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا کے سامنے ملاقات میں تلخی کے بعد ریپبلکنز کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ یوکرینی صدر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ اردو نیوز کے مطابق یوکرینی صدر نے لندن میں میڈیا …
نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، یوکرینی صدر

مزید خبریں
لندن۔3مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لئے نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا کے سامنے ملاقات میں تلخی کے بعد ریپبلکنز کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ یوکرینی صدر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
اردو نیوز کے مطابق یوکرینی صدر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر وہ میری جگہ کسی اور کو دیتے ہیں تو یہ سادہ یا آسان عمل نہیں ہو گا۔ یہ صرف ایک الیکشن تک محدود نہیں ہو گا، آپ کو مجھے جانے نہیں دینا چاہیے، ایسا کچھ مشکل ہو گا اور ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کو مجھ سے ہی بات کرنا پڑے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر دُہرایا کہ میرا یہ کہنا کہ میں نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، تو اس سے میرا مشن پورا ہو گیا۔







