کھٹمنڈو۔23فروری (اے پی پی):نیپال کے ضلع دھادنگ میں مسافر بس تریشولی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ضلع انتظامیہ کے دفتر کے ترجمان موہن پرساد نیوپانے بتایا ہے کہ پیر کی صبح پوکھرا سے کٹھمنڈو جانے والی مسافر بس بے قابو ہو کر تریشولی دریا میں جا گری جس کے باعث ایک غیر ملکی سمیت 18 افراد …
نیپال، مسافر بس تریشولی دریا میں جاگری ، 18 افراد ہلاک

مزید خبریں
کھٹمنڈو۔23فروری (اے پی پی):نیپال کے ضلع دھادنگ میں مسافر بس تریشولی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ضلع انتظامیہ کے دفتر کے ترجمان موہن پرساد نیوپانے بتایا ہے کہ پیر کی صبح پوکھرا سے کٹھمنڈو جانے والی مسافر بس بے قابو ہو کر تریشولی دریا میں جا گری جس کے باعث ایک غیر ملکی سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق بس میں تقریباً 45 افراد سوار تھے ۔ زخمی ہونے والے 27 افراد میں سے بیشتر کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کٹھمنڈو کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیپال میں چینی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ نیپال کے ضلع دھادنگ میں پیش آنے والے بس حادثے میں ایک چینی شہری لاپتا اور ایک زخمی ہو اہے ۔








