کھٹمنڈو۔14فروری (اے پی پی):نیپال کے ضلع لالت پور میں منی ٹرک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لالت پور کے ترجمان گوتم مشرا نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریت لے جانے والا ٹرک ہائی وے سے گر گیا۔ حادثے دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان …
نیپال، منی ٹرک کے حادثے میں 4 افراد ہلاک
کھٹمنڈو۔14فروری (اے پی پی):نیپال کے ضلع لالت پور میں منی ٹرک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لالت پور کے ترجمان گوتم مشرا نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریت لے جانے والا ٹرک ہائی وے سے گر گیا۔ حادثے دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔









