ہرارے۔ 16 مارچ (اے پی پی) نیپال نے پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کر لیا، نیپال نے زمبابوے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پلے آف میچ میں پاپوا نیو گنی کو شکست فاش سے دوچار کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے پلے آف میچ میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز پر …
نیپال نے پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کر لیا

مزید خبریں
ہرارے۔ 16 مارچ (اے پی پی) نیپال نے پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کر لیا، نیپال نے زمبابوے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پلے آف میچ میں پاپوا نیو گنی کو شکست فاش سے دوچار کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے پلے آف میچ میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی، لیمی چن اور دیپندرا سنگھ آئری نے 4، 4 وکٹیں لیں، جواب میں نیپال نے مطلوبہ ہدف 23 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، فتح کے ساتھ ہی نیپال نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ پانے کا اعزاز حاصل کیا۔








