اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت پانچ ماہ کے لئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے اور تین ماہ کے لئے کمی کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری جمعرات کو یہاں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نومبر 2019ءسے جون 2020ءتک کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت کے دوران کی گئی۔ …
نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت پانچ ماہ کے لئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے اور تین ماہ کے لئے کمی کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت پانچ ماہ کے لئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے اور تین ماہ کے لئے کمی کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری جمعرات کو یہاں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نومبر 2019ءسے جون 2020ءتک کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت کے دوران کی گئی۔ اس سلسلے میں صارفین کو چار ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین، لائف لائن صارفین اور زرعی کنکشن استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا۔ نیپرا نے نومبر کے لئے بجلی کے ٹیرف میں 98 پیسے، دسمبر کے لئے ایک روپیہ 88 پیسے، جنوری کے لئے 93 پیسے، فروری کے لئے 39 پیسے اور مارچ کے لئے 6 پیسے اضافے کی منظوری دی جبکہ اپریل کے لئے فی یونٹ 68 پیسے، مئی کے لئے ایک روپیہ 17 پیسے اور جون کے لئے ایک روپیہ 24 پیسے کمی کی گئی ہے۔ صارفین کو ریلیف اگست اور ستمبر کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔








