وائلڈ لائف کومبنگ آپریشن،تحفظ شدہ 70جنگلی جانور ،پرندے،5ذبح شدہ ہرن اور ایک مردہ چیتا برآمد

158
Wildlife combing operation
Wildlife combing operation

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):محکمہ وائلڈ لائف کےکو مبنگ آپریشن کے دوران تحفظ شدہ 70جنگلی جانور ، 8749جنگلی پرندے اور 230خزندے برآمد ہوئے اور خلاف ورزی کے مرتکب 278افراد کے چالان کرکے انہیں 56لاکھ ،79ہزار روپے جرمانہ کیا گیا نیز آپریشن کے دوران 5ذبح شدہ ہرن جبکہ ایک مردہ چیتا بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق صوبہ کے طول وعرض میں محکمہ کے زیر انتظام تحفظ شدہ جنگلی جانوروں وپرندوں کی بازیابی کیلئے امسال مارچ کے آخری عشرے سے جاری اس آپریشن کے دوران 15کالے ریچھ ،37بندر ، 1ٹائیگر،1شیرنی ،1بھیڑیا، 1لگڑبگڑ،1پینگولن ،2جنگلی بلیاں ،2سیوٹ کیٹس، 2لنگور،3اڑیال لیمبز ،1نیولا،2لومڑیاں،1پاڑہ ہرن ،3اژدھے ،202کچھوے ،25سانڈھے جبکہ پرندوں میں 171را طوطے ،324گانی دار میکائو، کاک ٹیل ، 154تیتر ،161بٹیر ،31فیزنٹس ،35مور ،54لالیاں ،109چکور ،2فاختہ ،5الو ،1گدھ ،10کونجیں ، 5000زرد ممولے ،2692گھریلو چڑیاں جبکہ 4ذبح شدہ چنکارہ ،1پاڑہ ہرن اور 1مردہ چیتا برآمد ہوئے ۔

آپریشن کے دوران 278ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے او ران سے 56لاکھ 79ہزار روپے جرمانہ کی مد میں و صول کئے گئے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سینئر وزیر کی ہدایت پر یہ کو مبنگ آپریشن بلا خوف وخطر جاری ہے اور ڈی جی و ائلڈلائف مدثر ریاض ملک اس کی ہمہ وقت براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور متعدد مواقعو ں پر وہ اس آپریشن کی از خود سربراہی بھی کر چکے ہیں ۔