- Advertisement -
واشنگٹن ۔ یکم جون(اے پی پی)امریکی صدر کی رہائش وائٹ ہاﺅس کے قریب مشتبہ افراد کی موجودگی کے کئی واقعات کے بعداس عمارت کے اطراف نیا جنگلا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کی خفیہ سروس کے اہلکاروں نے اب اس مشکل کا حل نکالنے کے لئے نیا جنگلا لگانے کی تجویز دے دی ہے۔ وائٹ ہاوس کے مکینوں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ سروس کو نیا 14 فٹ بلند جنگلہ لگانے کے لئے دو وفاقی بورڈز سے منظوری لینا پڑے گی۔ پچھلے ہفتہ ہی ایک مسلح شخص وائٹ ہاﺅس کے احاطے میں داخل ہو گیا تھا اور خفیہ سروس کے اہلکار کی چلائی گئی گولی سے زخمی بھی ہو گیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7111
- Advertisement -