واسا ایبٹ آباد کے آپریشنل سٹاف کیلئے منعقدہ آگاہی، تربیتی اور کیپیسیٹی بلڈنگ سیشن کے دوران ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیونگ سٹاف کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ، لین ڈسپلن، رفتار کی مقررہ حدود اور دوران ڈیوٹی حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی۔
واسا ایبٹ آباد کے ڈرائیونگ سٹاف کیلئے ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ پر آگاہی سیشن

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):واسا ایبٹ آباد کے آپریشنل سٹاف کیلئے منعقدہ آگاہی، تربیتی اور کیپیسیٹی بلڈنگ سیشن کے دوران ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیونگ سٹاف کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ، لین ڈسپلن، رفتار کی مقررہ حدود اور دوران ڈیوٹی حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی۔
ترجمان واسا ایبٹ آباد کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سجاد محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیشن میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ واسا کی بھاری گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور دیگر آپریشنل سرگرمیوں کیلئے مسلسل متحرک رہتی ہیں، اس لئے ڈرائیورز پر اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، معمولی غفلت بھی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے یا حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے نمائندے عدنان خان نے ڈرائیورز کو گاڑی روانہ کرنے سے قبل بریکس، لائٹس اور دیگر بنیادی حفاظتی امور کا جائزہ لینے جبکہ رش، تنگ سڑکوں اور شہری علاقوں میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔ سیشن کے دوران ڈرائیونگ سٹاف نے ٹریفک سے متعلق مختلف عملی مسائل پر سوالات کئے جن کے جوابات اور ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔ ٹریفک پولیس حکام نے واسا کی جانب سے فیلڈ سٹاف کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کیلئے ایسے پروگرامز کے انعقاد کو سراہا۔








