چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون نے کہا ہے کہ واسا کا فیلڈ سٹاف ادارے کا قیمتی اثاثہ اور ریڑھ کی ہڈی ہے، یہ ادارہ شہریوں کو براہِ راست میونسپل خدمات فراہم کر رہا ہے۔
واسا کا فیلڈ سٹاف ادارے کا قیمتی اثاثہ ہے، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون نے کہا ہے کہ واسا کا فیلڈ سٹاف ادارے کا قیمتی اثاثہ اور ریڑھ کی ہڈی ہے، یہ ادارہ شہریوں کو براہِ راست میونسپل خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق آپریشنل سٹاف کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ملازم واسا کا نمائندہ ہے اس لئے خوش اخلاقی، ذمہ داری، نظم و ضبط، محنت اور دیانت داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی ادارے کےلئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ اصولوں اور ادارہ جاتی ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی بہتر کارکردگی واسا کی مجموعی کارکردگی اور عوامی اعتماد میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ چیئرمین بورڈ نے تربیتی سیشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے واسا مینجمنٹ، منتظمین، مہمان سپیکرز اور شرکا کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔








