واسا کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہرگزبرداشت نہیں ،تمام سکیمیں مکمل طورپرفعال کر کےعوام کوفوری ریلیف دیا جائے، کمشنر ملتان ڈویژن

ملتان۔ 29 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا ملتان کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واسا کے 25 ارب 84 کروڑ7لاکھ 10 ہزار روپےما لیت کے چھ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، معیار اور تکمیل کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، واسا حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت …

ملتان۔ 29 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا ملتان کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واسا کے 25 ارب 84 کروڑ7لاکھ 10 ہزار روپےما لیت کے چھ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، معیار اور تکمیل کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، واسا حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنرعامرکریم خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ان کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف تعمیراتی کام مکمل کرنا کافی نہیں بلکہ تمام منصوبوں کو مکمل طور پر فنکشنل بنا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ شہری ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ کمشنر نے بارشوں کے موسم کے پیش نظر تمام ڈسپوزل سٹیشنز اور یو ڈی ایس ٹیز کوہنگامی بنیادوں پر فعال بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے نظام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبوں کے تحت 232 کلومیٹر آر سی سی سیور لائن، 16 کلومیٹر ایچ ڈی پی ای فورس مین، 64 کلومیٹر روڈ ریسٹوریشن اور 168 کلومیٹر ٹف پیورز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ اسی طرح 88 پمپس، 43 جنریٹرز، 40 ٹرانسفارمرز اور 33 ہزار 257 مین ہول کورز کی تنصیب بھی منصوبوں کا حصہ ہے۔ بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی، ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور غیر سہولیات یافتہ علاقوں میں سیوریج سروسز کی فراہمی پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل کے فوراً بعد بیک فلنگ، روڈ ریسٹوریشن، صفائی اور فنشنگ ورک مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصو بوں کےعملی فوائدعوام تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،اس لیےکامیاب منصوبوں کی مؤثر تشہیربھی کی جائےاورکسی بھی منصوبے میں غیرضروری تاخیرہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

 

مزید خبریں