واشنگٹن جوہری معاہدے سے دستبردار ہوا تو یورینیم کی بھرپور طریقے افزودگی کریں گے، ایران

نیویارک۔22 اپریل(اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 2015ء میں طے پائے جانے والے جوہری معاہدے سے سبکدوش ہوا تو ایران بھرپو طریقے سے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کو نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران جوہری بم کے حصول کے …

نیویارک۔22 اپریل(اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 2015ء میں طے پائے جانے والے جوہری معاہدے سے سبکدوش ہوا تو ایران بھرپو طریقے سے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کو نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران جوہری بم کے حصول کے واسطے کوشاں نہیں ہے تاہم امریکاکی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کی صورت میں ممکنہ جواب افزودہ یورینیم کی دوبارہ پیداوار ہے