اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30ستمبر 2025ء کوختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے لیےکمپنی کی مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ اس عرصے میں کمپنی نے 3,030 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصہ میں 724 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ وافی انرجی نے پاکستان میں …
وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کامالی سال 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30ستمبر 2025ء کوختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے لیےکمپنی کی مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ اس عرصے میں کمپنی نے 3,030 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصہ میں 724 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
وافی انرجی نے پاکستان میں اپنے پہلے سال کا سفر مکمل کیا ہے۔گزشتہ برس کے دوران وافی انرجی نے اپنے شیل برانڈ کےریٹیل نیٹ ورک کووسعت دینا جاری رکھا، ملک بھر میں 28 نئی سائٹس قائم کیں ،07 مقامات کو اپ گریڈ کیا اور 12 شیل سلیکٹ سٹورز کا اضافہ کیا۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نےراولپنڈی میں اپنا دوسرا ماحول دوست شیل فیول سٹیشن قائم کیا ہے۔
یہ فیول سٹیشن کانسپٹ لوپ (Concept Loop)کے اشتراک سے جو وافی تعمیرکےسابق طلبہ کی ایک سٹارٹ اپ ہے، 7,700 کلوگرام ری سائیکل کردہ پلاسٹک استعمال کرکےتعمیرکیاگیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ری سائیکل کردہ پلاسٹک سے بنائے گئے پہلے ریٹیل سٹیشن اور کراچی میں ری سائیکل کردہ لیوبریکنٹ کینز سے بنی سڑک کی کامیابی کے بعد کیا گیا تھا۔ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے حالیہ سیلاب کے دوران اہم امدادی اور نقل و حمل کی سرگرمیوں میں تعاون کی غرض سے ایندھن کی فراہمی کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ساتھ تعاون کیا۔








