اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے ساتھ سدا بہار تذویراتی تعاون پرمبنی شراکت دار ی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کوہمیشہ فوقیت حاصل رہے گی،معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس عزم کا اعادہ انہوں نے ہفتہ کو یہاں پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود …
وانگ ژی کی پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کے موقع پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے ساتھ سدا بہار تذویراتی تعاون پرمبنی شراکت دار ی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کوہمیشہ فوقیت حاصل رہے گی،معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس عزم کا اعادہ انہوں نے ہفتہ کو یہاں پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے تین وزراءسمیت اعلی سطحی وفد کی قیادت کی۔ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں وزراءخارجہ نے اقتصادی تعاون،سی پیک،دفاعی تعاون اور ثقافتی و تعلیمی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و بین لاقوامی معاملات پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی اپنے ہم منصب کو نئے فرائض منصبی سنبھالنے پر مبارکباد دی اور چینی قیادت کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔پاک چین سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ہمیشہ فوقیت حاصل رہے گی۔








