اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر سے پانی کے اخراج اور آ مد بارے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ہفتے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد16ہزار 200کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پرپانی کی آمد11 ہزار300 کیوسک اور اخراج 00 1 کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد26 ہزار100 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 12 ہزار 400کیوسک اور اخراج 12 ہزار400کیوسک اورنوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج8 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ ،منگلا میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 31ہزار ایکڑ فٹ اورچشمہ میں پانی کا ذخیرہ 51 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 17 لاکھ 96 ہزارایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔