واپڈا کی دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی )واپڈا نے دریائوں سمیت تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 74600کیوسک اور اخرج85000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10400کیوسک، اخراج10400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا …

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی )واپڈا نے دریائوں سمیت تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 74600کیوسک اور اخرج85000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10400کیوسک، اخراج10400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد12600کیوسک، اخراج40000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد25600کیوسک اور اخراج7000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ جناح بیراج میں پانی کی آمد99800کیوسک، اخراج0 9230کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد102500کیوسک، اخراج 98000کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد95900کیوسک، اخراج 77100 کیوسک، پنجند بیراج میں پانی کی آمد26000کیوسک، اخراج 9700 کیوسک، گدو بیراج میں پانی کی آمد 88400کیوسک، اخراج 67900کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد64400کیوسک، اخراج19300کیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد49400کیوسک اور اخراج29000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ رہا، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1547.80فٹ رہی اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.854ملین ایکڑ فٹ رہا، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ رہا، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1231.25 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.514 ملین ایکڑ فٹ رہا، چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ رہا، پانی کی موجودہ سطح645.70فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔