ٹوکیو ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) جاپانی ماہرین صحت نے سمندری طوفان ’شین‘کے راستے میں رہائش پذیر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود بلا ہچکچاہٹ انخلا کریں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق توہوک±و میڈیکل اینڈ فارماسوٹیکل یونیورسٹی کے ماہر کاک±و مِتس±و نےسمندری طوفان ’شین‘کے راستے میں رہائش پذیر افراد سے کہا ہے کہ بعض افراد انفیکشن کے خدشات کے باعث پرہجوم انخلائی …
وبا کے باوجود سمندری طوفان سے محفوظ رہنے کےلئے انخلا کریں، جاپانی ماہرِ امراض

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) جاپانی ماہرین صحت نے سمندری طوفان ’شین‘کے راستے میں رہائش پذیر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود بلا ہچکچاہٹ انخلا کریں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق توہوک±و میڈیکل اینڈ فارماسوٹیکل یونیورسٹی کے ماہر کاک±و مِتس±و نےسمندری طوفان ’شین‘کے راستے میں رہائش پذیر افراد سے کہا ہے کہ بعض افراد انفیکشن کے خدشات کے باعث پرہجوم انخلائی مراکز میں جانے کے حوالے سے فکرمند ہو سکتے ہیں۔ کاکو مِتس±و کا کہنا ہے کہ انخلائی مراکز میں مو¿ثر حفاظتی اقدامات کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہنا ہے کہ سمندری طوفان یا سیلاب کے خطرے کے دوران سب سے اہم چیز محفوظ مقام پر انخلا ہے تاہم چہرے پر ماسک پہننا اور جب بھی ممکن ہو دوسرے خاندانوں سے ایک میٹر فاصلہ برقرار رکھنا ضرور رکھیں ۔








