وجیہہ قمر کی ترلائی امام بارگاہ کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے ترلائی میں امام بارگاہ میں ہونے والے المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر جا کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مملکت نے سوگوار خاندانوں …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے ترلائی میں امام بارگاہ میں ہونے والے المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر جا کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، ان کے غم میں شریک ہوئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیر مملکت وجیہہ قمر نےوزیراعظم کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی، تعزیت اور یکجہتی کا خصوصی پیغام پہنچایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہا کہ حکومت امن و امان کو یقینی بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ بعد ازاں وجیہہ قمر نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حکومت کے ہر سطح پر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں