بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور کیویسٹ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ اور انگلینڈ کے ہی کیرن ولسن ورلڈ سنوکر ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں برطانوی دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے ہم وطن حریف کیویسٹ ڈیوڈ للی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ انگلینڈ کے ہی کیرن ولسن نے پری کوارٹر فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی بین وولسٹن کو شکست دی۔ ورلڈ سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔ پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی
دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے ہم وطن حریف کیویسٹ ڈیوڈ للی کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی کیویسٹ کیرن ولسن نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی بین وولسٹن کو 4 کے مقابلے میں 5 فریم سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔