اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ بدھ کووزارت منصوبہ بندی میں چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیرِ صدارت کورونا وائرس پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔ عالمی اقتصادی ادارے مجموعی طور پر 588 ملین …
ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ بدھ کووزارت منصوبہ بندی میں چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیرِ صدارت کورونا وائرس پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔ عالمی اقتصادی ادارے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کریں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف ”پاکستان قومی ایمرجنسی پلان“ کی منظوری دے دی گئی۔ قومی ایمرجنسی پلان کے تحت ملک بھر میں آئسولیشن رومز کے قیام کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ ملک بھر کورونا وائرس کی نگرانی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا،ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے اضافی سامان فراہم کیا جائے گا۔کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ہیلتھ ٹیمز اور طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس بھی فراہم کیا جائے گا۔ان اقدامات کیلئے ورلڈ بنک 238 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔








