ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی نے آئندہ ساڑھے تین برسوں کے دوران افریقہ میں سالانہ فراہم کی جانے والی ضمانتوں کا حجم دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا کر 6.4 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے
ورلڈ بینک کا افریقہ کے لیے سالانہ ضمانتوں کا حجم 6.4 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان

مزید خبریں
لندن ۔19مئی (اے پی پی):ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی نے آئندہ ساڑھے تین برسوں کے دوران افریقہ میں سالانہ فراہم کی جانے والی ضمانتوں کا حجم دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا کر 6.4 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے سے 23 ارب ڈالر سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے، جسے خوراک اور توانائی کے تحفظ، قرضوں کے تبادلے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔
ادارے کے مطابق ضمانتی پروگراموں میں سیاسی خطرات کے خلاف انشورنس، کریڈٹ میں بہتری، قرضوں کے تبادلے اور مختلف ممالک کے لیے وسیع پورٹ فولیو ضمانتیں شامل ہوں گی۔ورلڈ بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹرتسوتومو یاماموتو نے کہا کہ ضمانتوں میں یہ اضافہ سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مضبوط و مستحکم معیشتوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی امدادی بجٹ میں کمی اور افریقہ کے معدنی وسائل تک رسائی کی بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کے باعث بین الاقوامی مالیاتی ادارے سرمایہ کاری کے خطرات کم کرنے کے لیے ضمانتی نظام کو زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔








