ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پےر کوپاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گےا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 8 مرد اور 8 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پےر کوپاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گےا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 8 مرد اور 8 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن مےں سے 3کھلاڑےوں نے کےمپ مےں رپورٹ کر دی جبکہ باقی کھلاڑی 2روز تک کےمپ کو جوائن کرےں گے مرد کھلاڑیوں کو محمد حنیف جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہےں۔ واضح رہے ورلڈ جوینئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ رواں سال نومبر کے دوسرے ہفتے کینیڈا میں کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply