ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ ،پاکستان کے ابوبکرطلحہ نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان پی پی ایل سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو کے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائزسنگلز کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں کوریا کے سیون جی نے جاپان کے یوٹا نشیکوری کو 6-4، 6-2 سے …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان پی پی ایل سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو کے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائزسنگلز کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں کوریا کے سیون جی نے جاپان کے یوٹا نشیکوری کو 6-4، 6-2 سے شکست دی، کوریا کے یونگ چائے اوہ نے پاکستان کے حمزہ رومان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4، 7-6(4) سے ہرایا۔

اسی طرح دیگر میچز میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور کوریا کے منوو کم نے کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔گرلز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا اور کوریا کی آ ہین، چیئرین لی اور سو یونا نے اپنے حریفوں کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔ڈبلز کے پہلے رائونڈ کےمقابلوں میں پاکستان کے بلال عاصم اور احمد نائل قریشی کی جوڑی نے تھائی لینڈ کے پاتم لکسا کلپورن اور آریاپھول لیکول کو 6-2، 6-2 سے ہرایا ،

ٹورنامنٹ کے مزید میچز کل بدھ کو صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان سمیت جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا، کوریا، جرمنی، قازقستان، مالدیپ، سنگاپور، امریکہ، بیلاروس اور روس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔قبل ازیں اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل، اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر مجید بشیر، سیکرٹری طفیل چیمہ، پی پی ایل کے چیف کارپوریٹ سروسز جی علی نون (اسپانسر)، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن لندن کے سپروائزر محمد عارف قریشی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔افتتاحی تقریب کے دوران طارق محمود نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے لیے بہتر قیام و طعام اور ٹورنامنٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔