ورلڈ کپ کے مکمل شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دیتا، اتنا ضرور کہوں گا کہ ایونٹ میں کرپشن کا خطرہ کم ہو گا، ایلکش مارشل

دبئی۔ 26 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن کے سربراہ ایلکس مارشل نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے مکمل شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ٹورنامنٹ میں کرپشن کا خطرہ کم ہو گا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے …

دبئی۔ 26 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن کے سربراہ ایلکس مارشل نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے مکمل شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ٹورنامنٹ میں کرپشن کا خطرہ کم ہو گا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے 12 مشہور کرپٹرز کو تحریری، کال پر یا واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آس پاس یا قریب آنے کی کوشش نہ کریں، انہوں نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں آئیں گے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ سچ کہہ رہے ہوں اسلئے ہم نے اضافی طور پر حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں تاکہ انہیں ٹورنامنٹ سے دور رکھا جا سکے، اسی سلسلے میں ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام 10 ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کو دیکھنے کیلئے ایک اینٹی کرپشن مینجر رکھا گیا ہے، ورلڈ کپ کے دوران کرپشن ایشوز کے حوالے سے ٹریننگ سیشنز کر رکھے ہیں اور ہم جانتے کہ ہمیں کیا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران کرپشن سے نمٹنے کیلئے پولیس، نیشنل کرائم ایجنسی، گیمبلنگ کمیشن اور کئی دوسری ایجنسیز بھی کام کر رہی ہیں اسلئے میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میگا ایونٹ میں کرپشن کا خطرہ ہو گا، آپ کبھی بھی کسی ایونٹ کے صاف شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کرپٹرز بھی جانتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کو محفوظ بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، کئی بار کہنے کے باوجود براڈ کاسٹرز نے مواد شیئر نہیں کیا لیکن ہم اپنی تحقیقات جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply