ورچوئل یونیورسٹی نے مفت ڈیجیٹل آگہی آن لائن کورس متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے سسکو اور آئی ٹی یو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سینٹر کے تعاون سے ’’ڈیجیٹل آگہی‘‘ کے عنوان سےمفت آن لائن کورس متعارف کرا دیا ہے۔ اس کورس کا مقصد طلبہ میں ڈیجیٹل لٹریسی، سائبر سکیورٹی ، ویب نیویگیشن اور ڈیجیٹل شہریت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یہ پروگرام جدید ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے سسکو اور آئی ٹی یو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سینٹر کے تعاون سے ’’ڈیجیٹل آگہی‘‘ کے عنوان سےمفت آن لائن کورس متعارف کرا دیا ہے۔ اس کورس کا مقصد طلبہ میں ڈیجیٹل لٹریسی، سائبر سکیورٹی ، ویب نیویگیشن اور ڈیجیٹل شہریت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یہ پروگرام جدید ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے

تاکہ طلبہ نہ صرف تکنیکی اعتبار سے خود کو بہتر بنا سکیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ اور بااعتماد طریقے سے کام کر سکیں۔ کورس میں داخلہ بالکل مفت ہے اور طلبہ اس لنک https://bit.ly/digitalawarenesscisco کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ورچوئل یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.vu.edu.pk یا فون نمبر 880-880-111-042 ایکسٹینشن 6621 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔